ڈی پی او سیالکوٹ کا ڈی پی او آفس میں لائیوکھلی کچہری کا انعقاد،شہریوں کے مسائل دریافت کیے

ہفتہ 18 مئی 2024 22:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ڈی پی او آفس میں لائیوکھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں کے مسائل سن کر فوری انصاف کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھا،دوران کھلی کچہری انفرادی طورپر شہریوں کے مسائل متعلقہ افسران کو مارک کرتے ہوئے دئیے گئے ٹائم فریم میں حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈی پی او نے شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کرتا ہوں تاکہ میرے اور عوام کے درمیان کوئی فاصلہ نہ رہے اور میں آپ کے مسائل بہتر طریقے سے حل کر سکوں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں