ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ،دو نوجوان جانبحق

ہفتہ 18 مئی 2024 21:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) سیالکوٹ ستراہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کےنتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جانبحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک ٹریفک حادثہ پسرور سے ستراہ روڈ پر پیش آیا ۔ ریسکیو 1122 نے دونوں جانبحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد سول ہسپتال پسرور منتقل کر دیا ۔ حادثے میں جانبحق ہونے والوں میں چچر والی کا رہائشی 18 سالہ سورج اور پسرور کا رہائشی 25 سالہ ساجد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں