ڈی پی او سیالکوٹ کا کانفرنس روم پولیس لائنز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ،پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا

پیر 20 مئی 2024 15:43

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کانفرنس روم پولیس لائنز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا ، جس کےدوران ڈی پی او نےپولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق دوران میٹنگ ڈی پی او نے ضلع بھر میں جرائم بالخصوص مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں و جرائم کے تدارک کے حوالے کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

پولیس افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون عمل میں لایا جائے، مجرمان اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے جبکہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ڈی پی او سیالکوٹ نے تمام ایس ڈی پی اوز کو اپنے سرکل میں جرائم پر قابو پانے ،اشتہاریوں کو گرفتار کرنے اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کئے۔کرائم میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ او ز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں