جنرل اسسٹنٹ ریونیو سیالکوٹ کا علی الصبح نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ ، نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

پیر 20 مئی 2024 15:43

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی ہدایات کے مطابق جنرل اسسٹنٹ ریونیو سیالکوٹ عبدالحئی بھٹی نے علی الصبح نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال سیالکوٹ کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے سرکاری نرخ ناموں کو مناسب جگہ پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کیے اور گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات بھی صادر کیے۔ جنرل اسسٹنٹ ریونیو سیالکوٹ نے اشیاء کی قیمتوں ، طلب و رسد اور معیار و مقدار کا بھی جائزہ لیا۔ اس دورہ کے دوران سید مشرف عباس آکشنر مارکیٹ کمیٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں