سیالکوٹ، عوام میں ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم جاری ہے، انچارج ایجوکیشن ونگ

پیر 20 مئی 2024 15:43

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) سیالکوٹ ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر ٹریفک ملک عطاء اللہ کی زیر نگرانی عوام الناس میں ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ انچارج ایجوکیشن ونگ ڈاکٹر سید شفقت رسول نے کریسینٹ ماڈل ہائی سکول ایبٹ روڈ میں طلباء کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک رولز بارے آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے عملی اقدامات ،کم عمر اور بغیر ڈارئیونگ لائسنس ڈرائیوروں کیخلاف مہم کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ روڈ کراسنگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹریفک سگنلز اور روڈ لائنز بارے میں ہر شہری کو آگاہی ہونی چاہیے تاکہ ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگاہی مہم کا مقصد بچوں میں ٹریفک رولز کے بارے آگاہی دینا تھا تا کہ وہ ابھی سے ٹریفک رولز کی پاسداری کریں اور بڑے ہو کر مہذب شہری بن سکیں۔ بعد ازاں طلباء میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں