سیالکوٹ ، پولیس اور ڈاکوئوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ڈاکو اپنے ساتھی کی گولی لگنے سے جاں بحق

پیر 20 مئی 2024 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) سیالکوٹ کے تھانہ قلعہ کالر والاکی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلہ میں ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق پولیس کو بذریعہ وائرلیس اطلا ع موصول ہوئی کہ تھانہ قلعہ کالر والا میں تین ڈاکو واردات کرکے میانوالی بنگلہ کی طرف فرارہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تھانہ ستراہ پولیس اہلکاروں نے ناکہ بندی کرلی ، پولیس کا ناکہ دیکھ کر دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین ڈاکوئوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی ، ملزمان کی مسلسل سیدھی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیاجس کی شناخت شہزاد منظورشوکت عرف صابی ساکن نارنگ منڈی فیروزوالا شیخوپورہ کے نام سے ہوئی ، باقی دو ڈاکو فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں