سیالکوٹ،گزشتہ روز دریائے چناب میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش تاحال نہ مل سکی

پیر 20 مئی 2024 21:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) ہیڈ مرالہ کے مقام دریائے چناب میں گزشتہ روز ڈوبنے والے نوجوان کی نعش تاحال نہیں مل سکی۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق بڈھی بازار سیالکوٹ کا رہائشی 17 سالہ احمد بیگ اپنی فیملی کے ہمراہ دریائے چناب کے کنارے سیر و تفریح کرنے گیا جو نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے جانے سے ڈوب گیا ۔اطلاع ملنے پر ہیڈمرالہ پولیس اور ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور دریا میں نعش کی تلاش شروع کر دی ۔ریسکیو 1122کی جانب سے گزشتہ روز اندھیرا ہو جانے کے باعث نعش کی تلاش کا عمل معطل کر دیا گیا تھا ۔آج بھی ریسکیو کی غوطہ خور ٹیموں کی جانب سے نعش کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری رہا مگر تاحال نعش نہیں مل سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں