ہسپتال کے انتظامی امور میں مزید بہتری کے لیے مسلسل نگرانی باقاعدہ معائنوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،ایم ایس ڈاکٹر طارق عبدالرحمن چوہدری

منگل 14 جولائی 2026 16:09

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2026ء) علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرحمٰن طارق چوہدری, ڈائریکٹر ٹراما سینٹر و انچارج ایڈمن ڈاکٹر انیل کمار نے ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، ٹراما سینٹر، او پی ڈی اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، طبی آلات کی فعالیت اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔

اور زیر علاج مریضوں انکے لواحقین سے ملاقات کی، ان سے علاج معالجے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور درپیش مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ دونوں افسران نے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت، معیاری اور خوش اخلاقی کے ساتھ طبی خدمات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ ہسپتال میں صفائی، نظم و ضبط سرکاری ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ایمرجنسی اور ٹراما سینٹر میں آنے والے ہر مریض کو فوری طبی امداد فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے اور علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ دورے کے اختتام پر انہوں نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور ہسپتال کے انتظامی امور میں مزید بہتری کے لیے مسلسل نگرانی اور باقاعدہ معائنوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں