مشن روڈ سومر شاہ گھٹی میں خستہ مکان کی چھت گرگئی ، ایک شخص زخمی ، گھریلو سامان تباہ

ہفتہ 18 مئی 2024 23:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) مشن روڈ سومر شاہ گھٹی میں خستہ مکان کی چھت گرگئی ، ایک شخص زخمی ، گھریلو سامان تباہ ، تفصیلات کے مطابق مشن روڈ پر واقع سومر شاہ بخاری کالونی سکھر میں بنام مرحوم مولا بخش کھوکھر کے کچے مکان کے گھر کا خستہ کمرہ اچانک گرگیا جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود مراد کھوکھر شدید زخمی ہو گیا جس کو اہل محلہ نے فوری علاج کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا ،کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں کمرے میں موجود قیمتی گھریلوں سامان تباہ ہو گیا جبکہ محلے کے مکینوں نے اطلاع ملتے ہی ریسکیو کاروائیوں میں حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں