سکھر، نامعلوم چور جیلانی روڈ سے موٹر سائیکل لے اڑے

ہفتہ 25 مئی 2024 23:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) نامعلوم چور جیلانی روڈ سے موٹر سائیکل لے اڑے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ بی سیکشن کی حدود جیلانی روڈ گھنٹہ گھر چاڑی موڑ سے نامعلوم چور شہری ریاض احمد کھوکھر کی ان ٹو فائیو موٹر سائیکل کے تالے توڑ کر فرار ہو گئے ، تھانہ بی سیکشن پر متاثرہ شہری نے سی سی فوٹیج سمیت رپورٹ درج کرا دی ہے اور ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ مسروقہ موٹر سائیکل واپس کرائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں