ٹنڈومحمدخان کے علاقے شیخ بھرکیو میں کیلے کے باغ سے نومولود بچہ برآمد

پیر 5 اگست 2019 17:02

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2019ء) ٹنڈومحمدخان کے علاقے شیخ بھرکیو میں کیلے کے باغ سے نومولود بچہ برآمدہوا نومولود بچے کو دیکھ کر کیلے کے باغات میں کام کرنے والے مزدوروں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نومولود بچے کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کر دیا جہاں پر ڈیوٹی ڈاکٹر نے نومولود بچے کا طبی معائنہ کیا اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان میر ذوالفقار ٹالپر نے نومولود بچے کو شہر کی سماجی تنظیم ساتھ فلاحی تنظیم کے رہنمائوں شہزاد بوذدار اور پپوبلوچ کے حوالے کیا جس نے اپنی ذمہ داری پر نومولود بچہ ایک بے اولاد جوڑے کے حوالے کیا

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں