سم نالی پر پل ٹوٹ جانے کے باعث موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

منگل 22 مارچ 2022 17:06

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2022ء) ٹنڈومحمدخان کے ڈاڈوں شہر میں سم نالی پر پل ٹوٹ جانے کے باعث رسول بخش خاصخیلی موٹر سائیکل سمیت گر کرشدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال ٹنڈومحمدخان داخل کرایا گیا جب کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر ٹوٹ گئی جبکہ سم نالی پل ٹوٹنے کے باعث علاقے کے لوگوں کو آمد ورفت میں بھی شدید دشواری پیش آرہی ہے علاقے کے مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سم نالی پل کی تعمیر ازسر نو کروائی جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو آمد ورفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں