ضلع بھر جاری تمام ترقیاتی اسکیموں کو جلد از مکمل کیا جائے، ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان

ہفتہ 4 مئی 2024 16:43

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان دھرمو باوانی نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے ہنگامی بنیادوں پر کام کیے جائیں، فنڈ ریلیز ہونے کے باوجود ترقیاتی کاموں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جلد از جلد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس ہال ٹنڈومحمدخان میں سالانہ صوبائی ترقیاتی پروگرام " سالانہ ضلعی ترقیاتی پروگرام "مرمت و بحالی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

ڈپٹی کمشنر دھرمو باوانی کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری ہونے کے باوجود کام میں سست روی عجیب المیہ ہے، عوامی فلاح و بہبود کے تمام منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، کسی بھی قسم کہ مسائل درپیش ہونے کے متعلق فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔\378

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں