ٹنڈو محمد خان : مسلح ملزمان سینئر صحافی سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار

پیر 13 مئی 2024 17:31

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) ٹنڈو محمد خان بلڑی شاہ کریم روڈ پر کپور موری کے قریب دو موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ماتلی کے سینئر صحافی محمد حسن پنہور کو روک کر اسے زدوکوب کو کیا اور اس سے موٹر سائیکل دو موبائل فون 8 ہزار روپے چھین کر باآسانی فرار ہو گئے واقعے کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے دوسری جانب ٹنڈو محمد خان کے قریبی گاں سلیمان سومرو سے دو نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر رجب ملاح سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے واقعے کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں