مجوزہ ٹیکس کے خلاف سیاسی سماجی مذہبی تاجر برداری نے ڈسٹرکٹ کونسل آفس میں ٹیکس کے خلاف اعتراضات جمع کروا دیے

بدھ 15 مئی 2024 18:48

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) ٹنڈو محمد خان ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے ٹنڈو محمد خان کے تاجروں صنعتکاروں مال مویشیوں اسکول کالج سمنٹ سمیت 58 چیزوں پر مجوزہ ٹیکس کے خلاف سیاسی سماجی مذہبی تاجر برداری سمیت سیکڑوں افراد کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل آفس میں ٹیکس کے خلاف اعتراضات جمع کروا دیے ڈسٹرکٹ کانسل آفس میں چیف آفیسر سمیت تمام افسران اپنی سیٹ پر موجود نہیں تھے کلرک کی موجودگی میں شہریوں نے اعتراض جمع کروانے اس حوالے سے پی ایس 68 کے امیدوار سیاسی سماجی شخصیت پیر احمد سعید جان سرہندی، تاجر فیڈریشن کے صدر حاجی اسماعیل میمن، حاجی شبیر احمد میمن، صدر لوئر سندھ رائیس ملز ایسوسی ایشن محمد فاروق چھیپہ، پیٹرول ایسوسی ایشن، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، تحریک انصاف، سندھ قوم پرست اتحاد، تحریک لیبک سمیت سیاسی و سماجی قوم پرست جماعتوں کے رہنماں نے اعتراض جمع کروائے اس موقع پر پیر احمد سعید جان سرہندی نے کہا کہ وفاقی صوبائی مونسپل کمیٹی ٹان کمیٹز کے ٹیکس کے باوجود ضلع کانسل کی جانب سے ٹنڈو محمد خان کے شہریوں تاجروں غریب مزدور ہاری کسان پر ٹیکس کے نام پر خودکش دھماکہ کیا ہے جس کے سبب غریب عوام پریشان ہے ہم یہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کریں گے

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں