غریب طلبہ و طالبات کو ہنر مند بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، پرنسپل زیبیسٹ انسٹیٹیوٹ

منگل 21 مئی 2024 16:25

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) زیبیسٹ انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل حافظ تنویر انصاری نے کہا کہ غریب طلبہ و طالبات کو ہنر مند بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، نوجوان نسل کو دنیا بھر میں روزگار کمانے کے لئے مختلف ڈپلومہ اور کورسز کرواۓ جارہے ہیں،طلبہ و طالبات کو اسکالر شپ بھی دی جارہی ہیں، یہ بات انہوں نے پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہی، ان کا کہنا تھا کہ زیبسٹ انسیٹوٹ ٹنڈومحمدخان میں نوجوان طلبہ و طالبات کو ڈی، سی، بی، ایم ڈپلومہ، ڈی، آئی، ٹی ڈپلومہ، گرافکس ڈیزائنر، ویب ڈپلومہ، ویب ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، آفس آٹومشین، سی، آئی، ٹی کورس، پاؤتھون پروگرامنگ، سی، آئی، ٹی، ورلڈ پریس، ویڈیو ایڈیٹنگ، کار ڈرائیونگ، بیوٹیشن، ڈریس مارکنگ، الیکٹریشن، اکاونٹنگ،کمپیوٹرائزڈ اکاونٹنگ سمیت انگلش لینگویجز کے کورسز کروائے جارہے ہیں جبکہ غریب طلبہ و طالبات کو اسکالر شپ دی جارہی ہے، والدین کو چاہیے کہ وہ نوجوان نسل کو تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ مختلف ڈپلومہ اور کورسز بھی کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں