گورنمنٹ ڈگری کالج بلڑی شاہ کر یم میں فرسٹ ایئر کے طالب علموں کی جانب سے فیئر ویل پارٹی کا اہتمام

منگل 21 مئی 2024 19:38

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) گورنمنٹ ڈگری کالج بلڑی شاہ کر یم میں فرسٹ ایئر کے طالب علموں کی جانب سے انٹر کلاس کے طالب علموں کے اعزاز میں فیئر ویل پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج کے پروفیسر، لیکچرار، طبا و طالبات اور اسٹاف نے شرکت کی تقریب میں طبا طالبات نے مختلف ٹیبلوز، اور سندھی گیت پیش کیے گئے اس موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج بلڑی شاہ کر یم کے پرنسپل جمیل احمد مغل، پروفیسر نثار احمد لاجپر، ہیڈ کلارک عبدالرزاق سومرو، میڈم رخسار ڈنائین، میڈم زینب مغل، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں اعلی مقام حاصل کرنے کیلئے تعلیم بہت ضروری ہے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا بہت ضروری ہے، نوجوان نسل منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رہنے کیلئے صرف اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور اپنے قلم اور زہانیت سے اس کے خلاف جہاد کریں تقریب سے مس انیشا رند،مس سادیہ، اسماعیل ملاح، تنویرمگسی ،نوید شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں