سجاول ، شہزور اور موٹر سائیکل میں تصادم ،ایک نوجوان جاں بحق ،دوسرازخمی

جمعہ 20 جولائی 2018 22:15

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) سجاول چوہڑ جمالی روڈ پر شہزور اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا نوجوان زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سجاول چوہڑ جمالی روڈ پر سماں گولائی کے مقام پر شہزور اور موٹرسائیکل میں زوردار ٹکر کے نتیجے میں سعیدپور کے رہائشی موٹر سائیکل سوار نوجوان راجا ولد ہرجی مل مہیشوری موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ راجہ ولد بسنت مہیشوری سخت زخمی ہوگیا۔

دونوں کو سول اسپتال سجاول پہنچایا گیا۔ اطلاع ملتے ورثا تعلقہ اسپتال پہنچ گئے۔ نوجوان کی لاش دیکھ کر چیخ و پکار شروع کردی جبکہ متوفی کی لاش ضروری کاروئی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ نوجوان کی لاش گہر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ یاد رہے کہ ایک سال قبل متوفی راجا مہیشوری کی شادی ہوئی تھی۔ آخری اطلاع تک واقعہ کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں