عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ

جمعہ 10 مئی 2024 17:22

عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں تا کہ ملک کا نام روشن ہو، جنوبی پنجاب سے 13ہزار لوگ حج کی سعادت کے لئے روانہ ہو ں گے، مہنگائی کے دور میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال خرچہ کم ہو گا۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے ملتان ایئرپورٹ پر عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جنوبی پنجاب سے 13ہزار لوگ حج کی سعادت کے لئے روانہ ہو ں گے، مہنگائی کے دور میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال خرچہ کم ہو گا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ملتان ایئرپورٹ سے ایئر سیال کی پہلی پرواز روانہ ہو ئی ہے اور ملتان سے مدینہ کا سفر چار گھنٹے کا ہو گیا ہے،ائیر پورٹ ملتان کی وجہ سے عازمین حج کا سفر آسان ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں تا کہ ملک کا نام روشن ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ آئے دن دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں اور شہید ہو رہے ہیں۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عازمین حج سے کہا کہ وہ شہدا کے لئے خصوصی طور پر دعائیں کریں۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر ائیر پورٹ سکیورٹی، ایف آئی اے اور سکیورٹی کے تمام اداروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں