سجاول، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین سے غیرقانونی اضافی کٹوتی کا سلسلہ جاری

پیر 25 مارچ 2019 23:57

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین سے غیرقانونی اضافی کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں قائم اومنی شاپس پرخواتین سے دلالوں کی معرفت رقم وصول کرکے ادائیگی کرائی جارہی ہے، خواتین کے لئے شاپس پر رش کی وجہ سے بیٹھنے اور پانی کا انتظام تک نہیں ہے اور خواتین پوراپورا دن شیرخوار بچوں کے ھمراہ بھوکی پیاسی انتظارمیں بیٹھی رہتی ہیں، اورکوفت سے بچنے کے لئے جلدی کام کرانے کے پیسے دلالوں کو دینے پر مجبور ہیں، اس قسم کی شکایات پر ڈائریکٹربی آئی ایس پی الطاف میمن نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے معلومات حاصل کیں اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کو بتایاکہ قسط کی رقم پانچ ہزار روپے سے کسی قسم کی کٹوتی کرناغیرقانونی ہے، ایسے اومنی شاپس کی رجسٹریشن کینسل کرنے اور آئی ڈیزبلاک کرنے کی کاروائی کی جارہی ہے، مستحق خواتین کو ہرقسم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں