ضلع سجاول میں ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کردی گئی

جمعہ 13 ستمبر 2019 20:25

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) ضلع سجاول میں ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ضلع سجاول میں حیدرآباد، بدین روڈ اور دیگر سڑکوں پر بائیس ٹائروں والے ہیوی ٹرک اور لوڈر گاڑیاں چلنے سے سڑکوں کی حالت خراب ہونے کی عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیاہے ڈی سی سجاول نے اس سلسلے میں باقائدہ حکم نامہ جاری کیاہے ایس پی سجاول کو ایسی مال بردار بڑی گاڑیوں کو روکنے کا حکم دیاہے جبکہ ایس پی ٹھٹھہ کو بھی ایسی بڑی گاڑیوں کو سجاول کی طرف جانے سے روکنے کی ہدایات دیں ہیں، جن میں واضع کیاگیاہے کہ سجاول ضلع میں سڑکیں زیادہ وزن کے حساب سے نہیں بنی ہیں اور انکی وجہ سے سڑکوں کی حالت مزید خراب ہورہی ہے،اس لئے ہیوی ٹریفک کو نیشنل ہائی وے یاسپرہائی وے کی طرف موڑا جائے، واضع رہے کہ سپرہائی وے اور نیشنل ہائی وے پر ٹول پلازے کاٹیکس بچانے اور زیادہ ٹریفک ہونے کی وجہ سے بائیس وھیل سے زیادہ بڑی گاڑیوں کو سجاول سے گذارا جارہاتھاجس کی وجہ سے سڑکوں کی حالت مزید خراب ہورھی تھی اور ٹریفک کے لئے بھی شدید مسائل پیدا ہورہے تھے، علاوہ ازیں ٹھٹھہ سجاول پل کے لئے بھی ہیوی ٹریفک خطرہ بناہواتھا۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں