جاتی کے قریب گھر سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد

بدھ 1 دسمبر 2021 23:57

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) جاتی کے قریب گھر سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ، رپورٹ کے مطابق جاتی کے قریب گوٹھ صدیق گھنو میں بائیس سالہ نوجوان حسیب ولد امیرڈنو گھنو کی سرمیں گولی لگی لاش برآمد ہوئی اطلاع پر پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا، ورثا کا کہناتھا کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے ، صبح کو نیند سے اٹھتے ہی سرمیں گولی مارکر خودکشی کرلی ،نوجوان کی شادی بھی قریب ہی تھی ، تاہم علاقے میں مختلف باتیں زیر بحث ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں