اوتھل کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی،10 افراد زخمی

جمعرات 23 مئی 2024 20:05

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) اوتھل کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی،10 افراد زخمی، زخمیوں کو 1122 ریسکیو ایمبولیسز کے ذریعے وندر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو زرائع کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ اوتھل سے تقریباً 30 کلومیٹر دور مین قومی شاہراہ پر کھڑکیرہ کسٹم چیک پوسٹ کے مقام پر الٹ گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو 1122 کی ایمبولیس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کی شناخت مراد عمر 48 سال، سعید احمد عمر 49سال،منور عمر35سال، رمضان عمر 45سال، زرگل عمر 50 سال، برکت علی عمر 29 سال،بی بی رحیمہ عمر 45 سال، جاوید, سلیم عمر 28 سال، نواز عمر 33سال کے نام سے ہوئی۔شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں