احمد شیر نامی شخص موٹر سائیکل سوار کو 4 نامعلوم مسلح اشخاص نے روکا اور نقدی چھین لی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 اپریل 2021 17:31

احمد شیر نامی شخص موٹر سائیکل سوار کو 4 نامعلوم مسلح اشخاص نے روکا اور نقدی چھین لی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) احمد شیر نامی شخص موٹر سائیکل سوار کو 284 گ ب کے قریب 4 نامعلوم مسلح اشخاص نے روکا اور نقدی چھین لی ، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی,فائر ان کے اپنے ساتھی کو لگ گئے جس سے وہ زخمی ھو گیا ،زخمی ڈاکو کو موقع پر پہنچ کر رجانہ پولیس نے گرفتار کر لیا ، زخمی ڈاکو کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ شفٹ کر دیا گیا ھے ،گرفتار ڈاکو کی شناخت ندیم کے نام سے ھوئی ھے ،گرفتار ڈاکو ڈکیتی،راھزنی کی واداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ، گرفتار ڈاکو سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ،ٹوبہ ٹیک سنگھ فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں