تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں ہیٹ ویو کائونٹر قائم کردیئے گئے

بدھ 22 مئی 2024 16:17

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) کمالیہ شہر اور گرد و نواح میں شدیدگرمی کی لہر برقرار اس سلسلے میں ہیٹ ویو کے موجودہ خطرات سے ا?گاہی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں ہیٹ ویو کائونٹر قائم کردیے گئے ہیںاور ساتھ ہی ساتھ وارڈز بھی قائم کیے گئے جہاں پر ہیٹ ویو سے متاثرہ مریضوں کیلیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ہیٹ ویو کی موجودہ لہر سے بچنے کیلیے طبی ماہرین کا کہنا ہے لوگوں کو غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنا چاہیے اور گھر سے باہر نکلتے وقت سر پر گیلا کپڑا رکھیں اور تازہ اور ٹھنڈے مشروبات کے استعمال کے ساتھ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ ہیٹ ویو سے بچا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں