محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ و پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ای روزگار پروگرام میں داخلے کا آغاز کردیا گیا

منگل 9 جنوری 2024 18:08

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2024ء) محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ای روزگار پروگرام میں داخلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔منیجر ٹوبہ ٹیک سنگھ ای روز گار سید حیدر علی شا نے بتایا کہ ای روزگا پرگرام سے ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کی مفت تربیت دی جائے گی ۔فری کورسز ای کامرس، یو آئی/یو ایکس، ٹیکینکل,کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ،کرییٹو ڈیزائننگ، ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے شعبہ جات تمام طلبہ کے لیے فری لانسنگ کا تعارفی کورس پروفائل بنانے اور آرڈر لینے کی ٹریننگ ہوگی اور تین ماہ کی ٹریننگ کی تکمیل پر اسناد دی جائیں گی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ای روز گار کا سنٹر گورنمنٹ گریجوایٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس میں قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ای-روزگار سنٹرزمیں فراہم کی جانے والی مفت تربیت سے نوجوان گھربیٹھے روزگار کمانے کا ہنر سیکھتے ہیں، اس کے علاوہ معاشی خود مختاری کے سفر کے آغاز کے لیے ابھی ای-روزگار کی ویب سائٹwww.erozgaar.pitb.gov.pk/apply پر آن لائن درخواست دی جا سکتی ہے۔ای روزگار پروگرام میں داخلے کے لئے کم از کم 16 سالہ تعلیم ضروری ہے جبکہ آن لائن ٹیسٹ‘ پنجاب کا ڈومیسائل‘ شناختی کارڈ اورعمر کی حد 35 سال سے کم ہونی چاہیے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں