Asian Award

Asian Award

ایشین ایوارڈ

معروف گلوکار انور رفیع نے بھی مشہورگیت جانو سن ذرا گا کر شرکاء سے خوب داد پائی ۔ میلوڈی کوئین گلوکارہ شاہدہ منی نے نغمہ سرائی کرکے ہال سے خوب داد سمیٹی

پیر 22 اپریل 2019

سیف اللہ سپرا

حکومت پاکستان اور پاک فوج کی کوششوں سے ملک میں کافی حد تک امن بحال ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ثقافتی اور دیگر تقریبات کا سلسلہ رکا ہوا تھا پھر سے بحال ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ پاکستان کے ثقافتی مرکز لاہور کی رونقیں بھی واپس لوٹ آئی ہیں۔ گزشتہ ہفتے ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام لاہور آرٹس کونسل (الحمرائ) کے تعاون سے ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ کی سلور جوبلی کے سلسلے میں ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈ کی ایک خصوصی تقریب کا پارٹ ون منعقد ہوا۔
جس میں ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈ پاکستان فلم انڈسٹری کے لیونگ لیجنڈ مصنف و ہدایت کار سید نورسجادہ نشین حضرت سید شاہ ابو المعالی نے تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھ ساتھ سٹیج پر ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سرپرست مرزا ارشد بیگ ، یو کے کے معروف بزنس مین خلیل لودھی اور چیف پبلک ریلیشنز آفیسر ڈسٹرکٹ گورنمٹ لاہور ڈاکٹر سید ندیم الحسن گیلانی بھی رونق افروز ہوتے رہے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ نعت رسول مقبولؐ نامور گلوکارہ زیبا سحر نے پیش کی۔ ورسٹائل ڈانس گروپ نے فیاض خان کی سربراہی میں صوفی پرفارمنس پیش کر کے ہال میں سماں باندھ دیا ۔ اس یادگار تقریب میں لیجنڈ مصنفہ ، شاعرہ رخسانہ نور کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں میڈیا کی معروف شخصیات کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبہ میں نمایاں خدمات پر ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔

سعید آسی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز برائے صحافت، سید خالد حسین شاہ کو تعلیمی خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ چیف ایگزیکٹوکپس ایجوکیشن سسٹم عابد وزیر خان (تعلیمی خدمات پر) جو کہ ان کے بھائی خالد وزیر خان نے وصول کیا، ایثار رانا (بہترین کالم نگار) ، ذولفقار راحت(بہترین کالم نگارو تجزیہ نگار (ٹی وی)، میاںحبیب اللہ (بہترین جرنلسٹ)، ایس ایم رضا شاہ ( بہترین آرٹیکل رائٹر)، گروپ کیپٹن (ر) مسرور الحسن (بہترین آرٹیکل رائٹر)، الطاف احمد بھٹ(جرنلزم) ، عاشق سہو( بہترین ایڈیٹر ویکلی اخبار)، خالد شریف (لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ برائے شاعر، کالم نگار اور پبلیشر) ، ناصر بشیر ( بہترین شاعر) خرم خان (بہترین میڈیا ایڈوائزر) ڈاکٹر جواز جعفری (بہترین شاعر و استاد)، سید ندیم الحسن گیلانی (بہترین پبلک ریلیشنز آفیسر)، ندیم نظر (بہترین میگزین ایڈیٹر)، زین مدنی حسینی (بہترین انٹرٹینمنٹ رپورٹر) ، نعیم حنیف ( بہترین شوبز جرنلسٹ) نثار احمد صدیقی بہترین آئوٹ ڈور ایڈورٹائزر )، وحید اقبال (بہترین پروگرام ڈائریکٹر)، ڈاکٹر میمونہ مرتضٰے ملک ( بہترین مذہبی سکالر)، ارشد لئیق کو (ٹی وی سکرپٹ) اور سٹیج مینجر حاجی عبدالرزاق کو ایشین میڈیا ایوارڈ کا حق دار قرار دیا گیا۔

ایشین میلوڈی ایوارڈ سینئر فوک سنگر شوکت علی، صوفی فوک سنگر عارف لوہار، گلوگار انور رفیع، میلوڈی کوئین گلوکارہ شاھدہ منی، لیونگ لیجنڈ گلوکارہ عذرا جہاں، موسیقار ذولفقارعلی، قوال شیر میانداد، کامیڈین حسن عباس اور بہترین DJ ولی سن کو دیئے گئے۔ سینئر جرنلسٹ ذوالفقار راحت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص کے پاس عزت ہوتی ہے تو وہ دوسروں کو عزت دیتا ہے سید سہیل بخاری کا تعلق ایک اعلیٰ اور سادات خانوادہ سے ہے وہ خود عزت والے ہیں اور دوسروں کو عزت دینا جانتے ہیں اور آج وہ ہم سب میں ایوارڈز تقسیم کرکے ہماری خدمات کو جلا بخش رہے ہیں۔

ہم ان کے شانہ بہ شانہ چلیں گے۔ سینئر ترین جرنلسٹ سعید آسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید سہیل بخاری کے بارے میں مجھے یہاں آکر علم ہوا کہ وہ حضرت سید پیر مکی کی اولاد ہیں اور میری نظر میں ان کی عزت و تکریم اور زیادہ بڑھ گئی ہے انہوں نے ہمیں عزت دے کر اپنے بڑے پن کا ثبوت دیا ہے۔

معروف کالم نگار اور سینئر جرنلسٹ ایثار رانا نے اپنے خطاب میں سید سہیل بخاری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی کہ انہوں نے آج سب صحافی برادری کے لیجنڈز کو اکٹھا کر کے ہمیں جو عزت دی ہے وہ ہم تمام عمر یاد رکھیں گے اور ان کو جہاں بھی ہماری ضرورت ہو گی ہم ان کے لئے حاضر ہیں ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے روح رواں سید سہیل بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت 36 سال سے ثقافت ،آرٹ اور زندگی کے تمام شعبہ میں نمایاں خدمات کرنے والی شخصیات کے لئے ایشین ایوارڈ، ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ منعقد کر رہے ہیں اس کے علاوہ اعتراف فن ، اعترافِ خدمت کی تقریبات اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج جن شخصیات کو ایوارڈ ز دیئے جارہے ہیں ان میں 90 فیصد شخصیات سے ان کی پہلی ملا قات ایوارڈ کی نامزدگی کا لیٹر دینے پر ہوئی ۔ سید سہیل بخاری نے کہا کہ23 جنوری کو ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈکا پارٹ ٹو منعقد کیا کیا جائے گا۔ تقریب میں محفل موسیقی میں مشہور ِ زمانہ لوک گلوکار عارف لوہار کی آواز سما عتوں میں رس گھولتی رہی۔
لیونگ لیجنڈ گلوکار شوکت علی نے صوفیانہ کلام سنا کر سماں باندھ دیا ۔ معروف گلوکار انور رفیع نے بھی مشہورگیت جانو سن ذرا گا کر شرکاء سے خوب داد پائی ۔ میلوڈی کوئین گلوکارہ شاہدہ منی نے نغمہ سرائی کرکے ہال سے خوب داد سمیٹی ۔ سرگم ڈانس گروپ نے اپنے کو ریوگرافر بابو جانی کی سربراہی میں شاندار پرفارمنس پیش کی۔ نامور اداکارہ پریا خان اور پلک رانا کی پرفارمنس پر شرکاء جھومتے رہے۔
مشہور قوال و گلوکار مسرور فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ۔ معروف انٹرنیشنل کامیڈین سعید سہکی نے مزاحیہ آئٹمز کرکے محفل کو کشت زعفران بنا دیا۔ کمپیئرنگ کے فرائض اعظم منیر ، امتیاز کوکب اور ٹی وی آرٹسٹ عائشہ راجپوت نے انجام دیئے۔

Browse More Articles of Music