Mastana Mazah Ke Badshah

Mastana Mazah Ke Badshah

مستانہ مزاح کے بادشاہ

دو ہزار سے زائد ڈراموں میں فن کا مظاہرہ کیا

منگل 11 اپریل 2023

وقار اشرف
معروف کامیڈین مستانہ کی 12 ویں برسی 11 اپریل کو منائی جا رہی ہے۔ان کا شمار صف اول کے کامیڈینز میں ہوتا تھا۔1954ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہونے والے مستانہ کا اصل نام مرتضیٰ حسن تھا،سکول کے زمانے میں ہی ڈراموں میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔کیریئر کا باقاعدہ آغاز گوجرانوالہ تھیٹر سے کیا جہاں بابا شاہد اعجاز اور جبار شاہ کی ڈائریکشن میں متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انہوں نے دو ہزار سے زائد کامیڈی ڈراموں میں کام کیا اور پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں بھی فن سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔انہیں بہترین پنجابی سٹیج ایکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔انہوں نے اداکاری کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سٹیج،ٹی وی اور فلم تینوں شعبوں میں اپنی لازوال اداکاری سے شائقین کو محظوظ کیا۔


پی ٹی وی کے ڈرامہ ”شب دیگ“ میں ان کا ”انکل کیوں“ کا کردار بہت ہی مشہور ہوا تھا۔لاہور کے تھیٹر ڈراموں میں فحاشی کے باعث وہ تھیٹر چھوڑ کر گمنامی میں چلے گئے تھے اور بہاولپور میں سپورٹس کی دکان چلاتے تھے۔وہ ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا تھے اور اسی مرض کے ہاتھوں 57 سال کی عمر میں 11 اپریل 2011ء کو راہی ملک عدم ہو گئے تھے۔

Browse More Articles of Television