Mehboob Alam

Mehboob Alam

محبوب عالم

”وارث“ کے چوہدری حشمت

ہفتہ 18 مارچ 2023

وقار اشرف
پی ٹی وی کا مقبول ڈرامہ سیریل ”وارث“ میں چوہدری حشمت کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار محبوب عالم کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے۔14 مارچ 1948 ء کو اندرون سندھ ٹنڈو غلام علی ماتلی ضلع حیدرآباد میں پیدا ہونے والے محبوب عالم نے تاریخ میں ماسٹرز کرنے کے بعد ایک سندھی فلم ”سورٹھ“ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا پھر پی ٹی وی کے ڈراموں میں چھوٹے بڑے کردار ادا کیے،اداکاری کے شوق میں کراچی سے لاہور آ گئے اور مختلف ٹی وی ڈراموں میں ثانوی کردار ادا کیے پھر انہیں ڈرامہ سیریل ”وارث“ میں چوہدری حشمت کے کردار میں کاسٹ کیا گیا جسے کرنے کے بعد محبوب عالم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور یہی کردار ان کی وجہ شہرت بنا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انہوں نے ٹیلی ویژن کے کئی اور سیریلز میں بھی کام کیا جن میں دہلیز،سمندر،وقت،لازوال اور پیاس قابل ذکر ہیں۔
ڈراموں کے ساتھ ساتھ انہوں نے 38 کے قریب فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں 12 اردو،15 پنجابی اور 11 سندھی فلمیں شامل ہیں۔ان کی مشہور فلموں میں خاک اور خون،چن وریام،،فٹا فٹ اور خان بلوچ نمایاں ہیں،انہوں نے چند فلموں کی ہدایات بھی دیں۔وہ 18 مارچ 1994ء کو حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے تھے اور ٹنڈو غلام علی ماتلی ضلع حیدرآباد میں واقع آبائی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

Browse More Articles of Lollywood