Iqbal Hassan

Iqbal Hassan

اقبال حسن

پنجابی فلموں کے مقبول اداکار

منگل 14 نومبر 2023

وقار اشرف
پنجابی فلموں کے مقبول اداکار اقبال حسن کو مداحوں سے بچھڑے 39 برس بیت گئے۔انہوں نے تقریباً بیس سالہ فلمی کیریئر کے دوران تین سو کے قریب فلموں میں اداکاری کی جن میں پچاس کے قریب فلموں میں سولو ہیرو کے طور پر نظر آئے تھے۔ان کی مشہور فلموں میں یار مستانے،سر دھڑ دی بازی،وحشی جٹ،طوفان،گوگا شیر،وحشی گجر،شیر تے دلیر،دو نشان،سراچے سرداراں دے،میری غیرت تیری عزت،ہتھکڑی،ایمان تے فرنگی،بغاوت،سجن دشمن اور مرزا جٹ شامل ہیں۔

اقبال حسن علاؤ الدین کے بعد دوسرے فنکار تھے جنہیں صحیح معنوں میں آل راؤنڈر کہا جا سکتا ہے۔وہ سب سے پہلے 1965ء میں ریلیز ہونے والی فلم ”پنجاب دا شیر“ میں ایکسٹرا اداکار کے طور پر نظر آئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چند اردو فلموں میں بھی کام کیا لیکن وجہ شہرت علاقائی زبان میں بننے والی فلمیں ہی بنیں۔پنجابی فلموں میں سلطان راہی کی فلم ”مولا جٹ“ کے بعد اقبال حسن کی فلم ”شیر خان“ کو بے پناہ شہرت حاصل ہوئی تھی۔

”شیر خان“ کا ٹائٹل رول پہلے اداکار محمد علی کو پیش کیا گیا تھا۔اقبال حسن 14 نومبر 1984ء کو فلم ”جورا“ کی شوٹنگ سے واپسی پر ایک کار ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گئے تھے،ان کے انتقال کے بعد ان کے بھائی تنظیم حسن کو ان کے متبادل کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی جو کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔

Browse More Articles of Lollywood