Famous Director Luqman

Famous Director Luqman

معروف ہدایت کار لقمان

وہ 23 جنوری 1994ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے اور مسلم ٹاؤن کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں

منگل 23 جنوری 2024

وقار اشرف
پاکستانی فلمی صنعت کے معروف ہدایت کار لقمان کی 30 ویں برسی 23 جنوری کو منائی جا رہی ہے۔وہ 23 جنوری 1994ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے اور مسلم ٹاؤن کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔
دہلی میں پیدا ہونے والے لقمان نے شوکت حسین رضوی سے ایڈیٹنگ اور ہدایت کاری سیکھی اور قیام پاکستان سے پہلے ایک فلم ”ہمجولی“ کی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

قیام پاکستان کے بعد لاہور آ کر ایک فلم ”شاہدہ“ کی ہدایات دیں جس کے بارے میں لقمان کا دعویٰ تھا کہ یہ پہلی فلم تھی جو مکمل طور پر قیام پاکستان کے بعد تیار ہوئی لیکن ”شاہدہ“ کامیاب نہیں ہو سکی جس کے بعد لقمان کی اگلی فلم ”محبوبہ“ بھی ناکام رہی مگر 1955ء میں بننے والی فلم ”پتن“ نے ان پر کامیابی کے دروازے کھول دیئے۔لقمان کی دیگر قابل ذکر فلموں میں لخت جگر،آدمی،ایاز،فرشتہ،محل،افسانہ،اِک پردیسی اِک مٹیار،پاکیزہ،دنیا نہ مانے اور پرچھائیں سرفہرست ہیں۔

Browse More Articles of Lollywood