پاکستانی اداکاروں کا رویہ انتہائی مغرورہوتا ہے جو بھارتی سرزمین پردہشتگردی سے کم نہیں

پاکستانی فنکاروں پرپابندی کیلئے فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا بھارتی وزیراعظم کو خط

ہفتہ 24 مارچ 2018 13:29

پاکستانی اداکاروں کا رویہ انتہائی مغرورہوتا ہے جو بھارتی سرزمین پردہشتگردی سے کم نہیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2018ء) انڈین موشن پکچر پروڈیوسرزایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کرنے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ دیا۔کہتے ہیں فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن شاید بھارت پر یہ بات صادق نہیں آتی ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق انڈین موشن پکچرز کے صدر ٹی پی اگروال نے بھارتی وزیراعظم کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام پاکستانی فنکاروں پرپابندی عائد کی جائے جو بھارت میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

پروڈیوسرایسوسی ایشن نے خط میں نرالی منطق اپناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کا رویہ انتہائی مغرورہوتا ہے جو بھارتی سرزمین پردہشتگردی سے کم نہیں۔ لالی ووڈ اداکاروں،گلوکاروں اور تکینکی عملے کو کام کی اجازت نہ دی جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ معاملہ ملکی خودمختاری کا ہو تو ہم بھارتی متحد ہیں۔
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 13:29:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :