ٹائیگر شروف اور دیشا پتانی کا تیل کمپنی کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے کے لئے 5کروڑ کا معاوضہ طلب

جمعرات 12 جولائی 2018 11:23

ٹائیگر شروف اور دیشا پتانی کا تیل کمپنی کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے کے لئے 5کروڑ کا معاوضہ طلب
ْممبئی۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف اور دیشا پتانی نے معروف تیل کی کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر بننے کے لئے 5کروڑ کا معاوضہ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی ہیں کہ اداکار شاہ رخ خان اور گوری خان، ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کی طرح اداکار ٹائیگر شروف اور دیشا پتانی کو بھی آئل کے اشتہار میں ایک ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے جس کے لئے انہوں نے 5کروڑ کا معاوضہ طلب کیا ہیجبکہ اس سلسلے میں تیل کمپنی اور دونوں اداکاروں کے مابین بات چیت جاری ہے اور اگر تمام معاملات طے پا جاتے ہیں تو دونوں اداکار فلم ’’باغی 2‘‘ کے بعد تیل کے اشتہار میں ایک ساتھ دکھائی دیںگے۔

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 11:23:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :