سنجے دت جلد اپنی سوانح حیات ریلیز کر یں گے‘ کام کا آغاز کر دیاگیا

یہ کتاب اگلے سال 29 جولائی کو سنجے دت کی 60ویں سالگرہ پر ریلیز ہوگی

جمعہ 13 جولائی 2018 19:26

سنجے دت جلد اپنی سوانح حیات ریلیز کر یں گے‘ کام کا آغاز کر دیاگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی حال ہی میں ریلیز فلم ’سنجو‘ اور اس کی کامیابی کے بعد اب اداکار بہت جلد اپنی ا?ٹوبایوگرافی یعنی سوانح حیات ریلیز کریں گے۔ سنجے دت نے اپنی سوانح حیات پر مبنی کتاب پر کام کا ا?غاز بھی کردیا ہے، اور اس کتاب کے ذریعے وہ لوگوں کو ان کہانیوں کے بارے میں بتائیں گے جو انہیں اس سے قبل کسی کو بتانے کا موقع نہیں ملا۔

اس بات سے یہی واضح بھی ہورہا ہے کہ فلم سنجو میں سنجے دت کی زندگی کے بہت سے اہم پہلوؤں کو نہیں دکھایا گیا، جس کے بارے مین اب وہ اپنی کتاب میں بتائیں گے۔سنجے دت کا کہنا تھا کہ ’میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے ایک بہترین زندگی گزاری، اس میں اتار چڑہاؤ، خوشی غم سب تھا، ابھی بہت سی دلچسپ کہانیاں باقی ہیں جن کے بارے میں، میں نے کسی کو نہیں بتایا، میں اپنی یادیں اور جذبات دنیا بھر میں پڑھنے والوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بیحد پرجوش ہوں۔

(جاری ہے)

اس کتاب کا نام اب تک نہیں رکھا گیا، تاہم اسے ہارپر پبلشرز کی جانب سے شائع کیا جائے گا۔پبلشنگ کمپنی سے تعلق رکھنے والے ایک ممبر نے بتایا کہ ’اس کتاب کے ساتھ پڑھنے والے سنجے دت کی روح تک کو پہچان جائیں گے، ا?خر کار ہم سنجے کی جوانی کی دلچسپ کہانیاں جان سکیں گے، 80 اور 90 کی دہائی میں بولی وڈ میں ان کا کام، جیل میں گزارا ان کا وقت اور وہاں سے واپسی، یہ سب ان کی کتاب کے ذریعے سامنے ا?ئے گی۔یہ کتاب اگلے سال 29 جولائی کو سنجے دت کی 60ویں سالگرہ پر ریلیز ہوگی۔
وقت اشاعت : 13/07/2018 - 19:26:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :