نورا فتحی نے فلم ’’بھارت‘‘ کے لئے ہسپانوی زبان سیکھنا شروع کر دی

بدھ 15 اگست 2018 12:51

نورا فتحی نے فلم ’’بھارت‘‘ کے لئے ہسپانوی زبان سیکھنا شروع کر دی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ نورا فتحی نے فلم ’’بھارت‘‘ کے لئے ہسپانوی زبان سیکھنا شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نورا فتحی سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی جس کے لئے انہوں نے ہسپانوی زبان سیکھنا شروع کر دی ہے۔ اداکارہ نے فلم کی عکسبندی مالٹا میں شروع کر دی ہے۔ فلم میں نورا لاطینی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں سلمان خان، کترینہ کیف، دیشا پتانی، تبو، نورا فتحی اور سنیل گروور شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار علی عباس ظفر ہیں۔ فلم آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 15/08/2018 - 12:51:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :