آریان خان خوشی کپور کے ساتھ بالی وڈمیں قدم رکھیں گے

اتوار 14 اکتوبر 2018 14:50

ممبئی۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ بالی وڈمیں قدم رکھیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے بعد اب ان کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور بھی کرن جوہر کے پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے بننے والی فلم سے بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھیں گی۔ خوشی کے ہمراہ شاہ رخ خان کے صاحبزادے اداکاری کریں گے۔ فلم کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا۔

وقت اشاعت : 14/10/2018 - 14:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :