پی این ایس سی کا بحری جہاز ایم۔ وی اسلام آباد میانمار کی عدالتی تحویل سے معمول کی کارروائی کے بعد جلد روانہ ہوجائے گا، بابر خان غوری

جمعہ 25 ستمبر 2009 21:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2009ء) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے چےئر مین وائس ایڈمرل (ر) سکندر وقار نقوی کے زیرصدارت پی این ایس سی افسران و ملازمین کے عید ملن اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی وزیر جہاز رانی و بندر گاہ جات سینیٹربابر خان غوری نے پی این ایس سی کے بحری جہاز ایم۔ وی اسلام آباد کی میانمارمیں عدالتی تحویل سے متعلق وضاحتی نقطہ اپنے خطاب میں شامل کرتے ہوئے واضح کیا کہ پوری دنیا میں بحری جہازوں کا اس طرح سے کسی بندر گاہ پر تاخیری ڈیلیوری کے کلیم پر عدالتی تحویل میں آنا اور پھر فوراً ہی عالمی انشورنس کلب کی بنک گارنٹی یا مراسلہ ٴ یقین دہانی پر تحویل سے نکل کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوجانا معمول کی ایک کارروائی ہے جس پر پی این ایس سی میں کسی طرح کی بے چینی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مذکورہ جہاز کا عملہ اور فیملیز ہر طرح سے محفوظ و بخیریت ہیں جبکہ انہیں حسبِ سابق تمام روز مرہ کی سہولیات دستیاب ہیں۔دریں اثناء پی این ایس سی کہ ترجمان نے کہا ہے کہ پی این ایس سی کاجہاز ایم۔وی اسلام آباد کوریا سے13547میٹرک ٹن اسٹیل اور ایکس کیویٹر لے کر رنگون برما جا رہا تھا کہ10اپریل 2009کو انجن میں خرابی کے باعث جہاز کو سامان اور عملے کے تحفظ کے لئے ہانگ کانگ لے جایا گیا جہاں ریپئر نگ پارٹس کی عدم دستیابی کے باعث انجن ٹھیک ہونے میں کئی ماہ لگ گئے ، 6مئی کو جنرل ایوریج ڈکلےئرکیا گیا ،15اگست 2009کو جہاز سیل کر کے 27اگست2009کو رنگون پہنچا ، چار رسیورز نے سامان کی ڈیلیوری میں تاخیر پر 6لاکھ 28ہزار 9سواکہترڈالرز ($628,971)کا کلیم کیا جس کے بعد عدالتی حکم کے تحت میانمار میں جہاز کو تحویل میں لے لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اس طرح کے کلیم معمول کا حصہ ہیں لائرز اور اونرز کلیم کرنے والے افراد سے مسلسل رابطے میں ہیں جہاز چند دنوں میں ریلیز کردیا جائے گا۔علاوہ ازیں ریپئرنگ کا تخمینہ لگایا جارہا ہیں جسے انشورنس کمپنیز اور جنرل ایوریج کے تحت ریکور کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :