عمران خان نے اپنی سیاست سے عام آدمی کے حقوق کی بات کی ، ان کو ہر سطح پر عوامی پذیرائی حاصل ہورہی ہے

مرکزی رہنما تحریک انصاف ونامور گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی ملتان میں گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 20:52

عمران خان نے اپنی سیاست سے عام آدمی کے حقوق کی بات کی ، ان کو ہر سطح پر عوامی پذیرائی حاصل ہورہی ہے
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور مشہور گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی سیاست سے عام آدمی کے حقوق کی بات کی یہی وجہ ہے کہ انہیںہر سطح پر عوامی پذیرائی حاصل ہورہی ہے ۔ لوگ آج بھی عمران خان کی سحر انگیز شخصیت سے متاثر ہیں اور وطن عزیز سے انکی والہانہ محبت اور نیک نیتی نے ہر میدان میں انہیں کامیابی و کامرانی سے سرفراز کیا ہے ۔

سیاست میں انکی بڑی کامیابی یہی ہے کہ آج ہر پاکستانی اپنے حق کے لئے آواز بلند کرتا ہے اور وہ دن دور نہیںجب نیا پاکستان کا خواب عملی تعبیر کی صورت میں ہمارے سامنے ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پارٹی کے ضلعی صدر ملتان اعجاز حسین جنجوعہ کیساتھ اپنی ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اعجاز حسین جنجوعہ نے عطا اللہ خان عیسیٰ خلیوی کی فنی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ فنون لطیفہ کے شعبہ میں عطا اللہ خان عیسیٰ خلیوی نے جو منفرد مقام و عزت حاصل کی ، اسکی مثال نہیں ملتی ۔

اس کے ساتھ ساتھ سیاسی عمل میں بھرپور و عملی شرکت کر کے عطا اللہ خان عیسیٰ خلیوی نے ایک باشعور شہری ہونے کا حق ادا کردیا ہے ۔ اس موقع پر پارٹی کے ضلعی سیکرٹری انفارمیشن ملتان بابر کھوکھر بھی موجود تھے ۔
وقت اشاعت : 17/10/2017 - 20:52:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :