صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ اقبال بانو کی پہلی برسی21اپریل کو منائی جائے گی

جمعرات 8 اپریل 2010 13:13

ٹھٹھہ صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔8اپریل ۔2010ء) صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ اقبال بانو کی پہلی برسی21اپریل بروز بدھ عقیدت و احترام سے منائی جائے گی وہ پچھلے برس مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔برصغیر کی عظیم گلوکارہ اقبال بانو 1935ء کو دہلی میں پیدا ہوئیں۔تقسیم ہند کے بعد اقبال بانو نے جنوبی پنجاب کے مرکز ملتان کو اپنا مسکن بنایا بعد ازاں وہ لاہور منتقل ہو گئیں ۔

اقبال بانو نے 1950ء میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو سے کیاغزل گائیگی میں انہیں ملکہ حاصل تھا ،کلاسیکل،نیم کلاسیکل غزل گائیگی کے ساتھ ساتھ ٹھمری اوردادرا میں بھی اقبال بانو کا کوئی ثانی نہیں تھا انہیں اردو اور فارسی زبانوں میں غزل گائیگی میں مکمل مہارت حاصل تھی ۔ اپنی مدھر آواز سے دل کی تاروں کو چھو لینے والی گلوکارہ اقبال بانو نے علامہ اقبال،فیض احمد فیض اور مرزا غالب سمیت معروف شعراء کا کلام گا کر عالمگیر شہرت حاصل کی ان کی آواز میں گایا ہوا فیض احمد فیض کا کلام ” لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے “ جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں ان کا ٹریڈ مارک بن گیا جبکہ یہی غزل پاکستان میں وکلاء تحریک کا ترانہ بن گئی۔

(جاری ہے)

اقبال بانو 21اپریل2009ء کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے 1990ء میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :