پاکستان کا پہلا تیل بردار بحری جہاز پی این ایس سی کے فلیٹ میں باضابطہ طور پر شامل ، تقریب کراچی بندرگاہ پر منعقدہوئی، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور پی این ایس سی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جہاز رانی اور بندرگاہوں کی واحد وزارت ہے جس کے تمام ادارے منافع میں چل رہے ہیں، بابر خان غوری

اتوار 2 مئی 2010 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی ۔2010ء) پاکستان کے پہلے تیل بردار بحری جہاز کو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے فلیٹ میں باضابطہ طور پر شامل کر لیا گیا۔ جہاز کو پی این ایس سی میں شامل کرنے کی باقاعدہ تقریب کراچی بندرگاہ پر ہوئی جس میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری اور پی این ایس سی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بابر خان غوری نے کہا کہ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے 13 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تین آئل ٹینکرز بھی خریدے ہیں جن کے حصول کے لئے ایک روپیہ قرضہ نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جہاز رانی اور بندرگاہوں کی واحد وزارت ہے جس کے تمام ادارے منافع میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے مضبوط ہوں تو کوئی شخص غلط کام نہیں کر سکتا میں نے اپنی وزارت میں میرٹ کا خیال رکھا ہے اگر بھرتیاں میرٹ پر ہوں تو آٹے، چینی کا بحران پیدا نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :