سلمان خان کو مسلمان ہونے کی سزا دی گئی

ایک کالے ہرن کے شکار پر مسلمان ہونے کی وجہ سے دبنگ خان کو جیل بھیج دیا گیا، لیکن مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث بھارتی انتہاء پسند ہندوں کو کوئی سزا نہیں دی جاتی: بھارتی اداکار اعجاز خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 7 اپریل 2018 21:43

سلمان خان کو مسلمان ہونے کی سزا دی گئی
ممبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اپریل 2018ء) بھارتی اداکار اعجاز خان کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو مسلمان ہونے کی سزا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو 2 روز قبل 20 سال پہلے دائر کیے گئے کالے ہرن کے شکار کے کیس میں 5 سال جیل کی سزا سنا دی گئی تھی۔ سلمان خان 2 روز تک جودھپور کے جیل میں قید رہے تاہم اب انہیں ضمانت پر رہائی مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب معروف بھارتی اداکار اعجاز خان کیجانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ اعجاز خان کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو مسلمان ہونے کی سزا دی گئی۔ ایک کالے ہرن کے شکار پر مسلمان ہونے کی وجہ سے سلمان خان کو جیل بھیج دیا گیا۔ لیکن مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث بھارتی انتہاء پسند ہندوں کو کوئی سزا نہیں دی جاتی۔ سلمان خان کو صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے کالے ہرن کے شکار جیسے کیس میں پھنسایا گیا۔ بھارت میں یوں ہی ہمیشہ سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 07/04/2018 - 21:43:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :