فلم ’’راک آن‘‘ کی ریلیز کو 10 سال مکمل

جمعہ 31 اگست 2018 12:31

فلم ’’راک آن‘‘ کی ریلیز کو 10 سال مکمل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2018ء) بالی وڈ فلم ’’راک آن‘‘ کی ریلیزکو 10سال مکمل ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پروڈیوسرفرحان اختر کی فلم ’’راک آن‘‘ 2008ء میں ریلیز کی گئی جو فرحان اختر کی بطور اداکار پہلی فلم تھی جسے باکس آفس پر بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

فلم میں فرحان کے ساتھ اداکارہ پراچی دیسائی، ارجن رام پال، پورب کوہلی، لوک کینے نے مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم کی کہانی ممبئی کے ایک راک بینڈکے گرد گھومتی ہے جو ٹی وی کے کسی چینل پر مقابلے میں حصہ لیتے ہیں اور مقابلہ جیتنے کے بعد کنٹریکٹ پر گانے کے لئے انہیں متعدد قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔

وقت اشاعت : 31/08/2018 - 12:31:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :