عاطف اسلم کی آواز میں چلتے چلتے کے ریمیک پر لتا منگیشکر ناراض ہوگئی

ہمارے گانوں کے ساتھ تو یہ ہو ہی رہا تھا اور اب لتا جی کے گانوں کے ساتھ بھی شروع ہوگیا ہے ،ْیہ قابل اعتراض ہے ،ْگلو کارہ ایلکا

منگل 4 ستمبر 2018 14:01

عاطف اسلم کی آواز میں چلتے چلتے کے ریمیک پر لتا منگیشکر ناراض ہوگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2018ء) گلوکار عاطف اسلم نے بالی وڈ فلم ’مترون‘ کیلئے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے گانے ’یونہی کوئی مل گیا تھا، سر راہ چلتے چلتے‘ کا ریمیک گایا ہے جس پر گلوکارہ نے شدید خفگی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ یہ گانا ’چلتے چلتے‘ 1972 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پاکیزہ‘ کا ہے، جسے لتا منگیشکر نے اپنی آواز دی تھی، اس گانے کے موسیقار غلام محمد تھے جبکہ اس گیت کو کیفی اعظمیٰ نے لکھا تھا ،ْاب یہ گانا فلم ’مترون‘ کیلئے ریمیک کیا گیا ہے، جسے عاطف اسلم نے گایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ لتا منگیشکر نے گانے کے ریمیک پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ گانا سنا ہے اور نہ ہی سننا چاہتی ہوں۔گلوکارہ کے مطابق آج کل کلاسک گانوں کے ریمیک کا جو ٹرینڈ چل نکلا ہے یہ انتہائی افسوس ناک ہے، کیا گانوں کو بنانے کی صلاحیت یہ ہے کہ پرانے کلاسک گانوں کی موسیقی نقل کی جائے اور ان کی اصل شاعری میں ردو بدل کرکے انہیں پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس گانے کے اصل شاعر اور کمپوزرز نے اسے تیار کیا ہے، کسی کو اجازت نہیں کہ اسے تبدیل کریں، کیا محنت کی کوئی قیمت نہیں دوسری جانب گلوکارہ ایلکا یاگنک کے کامیاب گانے ’دلبر دلبر‘ کا بھی بالی وڈ فلم ’ستی میواجیت‘ کیلئے ریمیک بنایا گیا ہے ،ْاس حوالے سے ایلکا یاگنک نے ردعمل دیا کہ ’ماضی کے سپر ہٹ گانوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے بجائے نئے موسیقار نیا گانا بنا کر اسے سپر ہٹ کیوں نہیں کرتے گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے گانوں کے ساتھ تو یہ ہو ہی رہا تھا اور اب لتا جی کے گانوں کے ساتھ بھی شروع ہوگیا ہے، یہ قابل اعتراض ہے۔
وقت اشاعت : 04/09/2018 - 14:01:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :