’’مرزاپور‘‘میں میرا کردار جرم کو آگے بڑھنے سے روکتا نظر آئے گا ، پنکج تریپاٹھی

جمعہ 16 نومبر 2018 13:00

ممبئی۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) بالی وڈ کے اداکار پنکج تریپاٹھی کا کہنا ہے کہ ویب سیریز ’’مرزاپور‘‘جرائم کی ایک تاریک دنیا کی کہانی ہے جس کی سرکوبی کے لئے وہ سیریز میں ایک اہم کردار ادا کریں گے،انھوں نے کہا کہ ’’مرزاپور‘‘میں میرا کردار جرم کو آگے بڑھنے سے روکتا نظر آئے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار پنکج تریپاٹھی نے سیریز میں اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’’کلین بھیا ‘‘نامی کردار ادا کریں رہے ہیں جو کہ ان کے لئے نیا نہیں ہے کیو نکہ وہ یہ کردار فلم ’’ وسے پور‘‘ میں ادا کر چکے ہیں لیکن وہ اس کردار کو اپنی اداکاری کے ذریعے منفرد اور دلچسپ بنانے کی کوشش کریں گے۔

وقت اشاعت : 16/11/2018 - 13:00:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :