میری آنے والی فلم کاف کنگنا ایک منفرد رومانی فلم ثابت ہوگی، اداکارہ عائشہ عمر

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:56

میری آنے والی فلم کاف کنگنا ایک منفرد رومانی فلم ثابت ہوگی، اداکارہ عائشہ عمر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان کی نامور اداکار عائشہ عمر اس وقت اپنی فلم کاف کنگنا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی کہانی کے بارے میں اداکارہ نے بتایا کہ یہ ایک منفرد رومانوی کہانی ہوگی۔ عائشہ عمر نے کہا کہ فلم کی کہانی لو ٹرائنگل پر نہیں بلکہ لو اسکوائر پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کاف کنگنا کی ہدایات خلیل الرحمن قمر دے رہے ہیں جبکہ فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی، جبکہ عائشہ اس میں مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

فلم میں اپنے کردار گل ناز کے حوالے سے اداکار نے بتایا کہ یہ ایک نوجوان لڑکی ہے جو لاہور کی ایک حویلی میں اپنے دادا اور بہن کے ہمراہ زندگی گزار رہی ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ کافی بہادر اور خود پر اعتماد رکھنے والی پنجابی لڑکی ہے جو کسی سے نہیں ڈرتی، بلکہ یہ کافی منہ پھٹ بھی ہے۔فلم کاف کنگنا میں گل ناز کو اپنے پڑوسی سے محبت ہوجاتی ہے، یہ کردار اداکار سمیع خان نبھاتے نظر آئیں گے۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 16:56:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :