پلوامہ حملے کے تناظر میں بھارت کی ایک اور ہٹ دھرمی
پاکستانی فلمسٹارز کے بھارتی فلموں میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی
سمیرا فقیرحسین پیر 18 فروری 2019 15:33
(جاری ہے)
آج جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر باقاعدہ پابندی عائد کر دی گئی ہے، اگر کوئی ادارہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرتا پایا گیا تو اُس پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی اور اس کے خلاف ایکشن بھی لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں اور دونوں ممالک نے اپنے اپنے سفیروں کو بھی واپس بُلا لیا۔قبل ازیں انتہا پسند تنظیم مہاراشٹرنونیرمان سینا کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے بعد بھارتی میوزک کمپنی نے یوٹیوب سے پاکستانی گلوکاروں کےگانے بھی ہٹا دیے تھے۔ جبکہ کرکٹ کلب آف انڈیا میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا بطور کرکٹر پورٹریٹ کرکٹ کلب آف انڈیا کی عمارت میں نصب تھا جسے پلوامہ واقعہ کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ بھارت میں پی ایس ایل کی نشریات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پلوامہ حملے میں 40 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کا الزام بھارت نے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پرعائد کیا تھا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Elizabeth Berkley
Bridget Regan
Noomi Rapace
Kate Hudson
Melissa Fumero
Uday Chopra
Ali Haider
Sarang Kazi
Amanda Schull
Tim Burton
Deborah Ann Woll
Salman Khan
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ