16سال کی عمر میں کام کرنا شروع کردیا تھا، علی ظفر

پیر 22 جولائی 2019 20:11

16سال کی عمر میں کام کرنا شروع کردیا تھا، علی ظفر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) اداکار علی ظفر نے کہا کہ انہوں نی16 سال کی عمر میں کام کرنا شروع کردیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں نامور گلوکار علی ظفر نے کہا کہ میں جب چھوٹا تھا تو یہی سوچتا تھا کہ مجھے اپنی فیملی کیلئے کچھ کرنا ہے اور پہلی نوکری کا معاوضہ 1500روپے ملا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایک فائیو سٹار ہوٹل میں لوگوں کے تصاویر بنایا کرتے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ شہرت کے قائل نہیں ہیں اور وہ اس دنیا میں ایک مہمان کی طرح رہ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین ان کو ہمیشہ مثبت رہنے کی تلیقین کرتے تھے۔

وقت اشاعت : 22/07/2019 - 20:11:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :