احسن خان نے نور ظفر خان کو سنڈریلا قرار دے دیا

پیر 29 جولائی 2019 12:27

احسن خان نے نور ظفر خان کو سنڈریلا قرار دے دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2019ء) اداکار احسن خان نے اداکارہ نور ظفر خان کو سنڈریلا قرار دے دیا۔ نجی ٹی وہ شو کے دوران احسن خان نے اداکارہ نور ظفر خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسڑی کی سنڈریلا بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ڈرامے میں نور کے والد کا کردار ادا کیا اور اس دروان وہ ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کو دیکھ کر متا ثر ہوئے ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سینئر اداکاروں کو اپنے جونیئرز کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے اور تنقید کے بجائے ان کے کام کو سراہنا بھی چاہیے۔

وقت اشاعت : 29/07/2019 - 12:27:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :