پاکستانی کرکٹ شخصیات کا فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ لے لئے نیک تمنائوں کا اظہار

پیر 5 اگست 2019 13:35

پاکستانی کرکٹ شخصیات کا فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ لے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2019ء) پاکستانی کرکٹ شخصیات نے فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر نامور کرکٹر وسیم اکرم نے فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کی تمام کاسٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کی کامیابی کے لئے بہت پر امید ہیں اور شعیب ملک نے شہریار منور کے لئے خصوصی طور پر نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں شہریار منور اداکارہ مایاعلی خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے،فلم عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 05/08/2019 - 13:35:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :