نعمان اعجازکا سال نو کو خوش آمدید کہنے کا منفرد انداز، گانے’’آنکھ مارے‘‘ پر ڈانس کیا

جمعرات 2 جنوری 2020 13:10

نعمان اعجازکا سال نو کو خوش آمدید کہنے کا منفرد انداز، گانے’’آنکھ مارے‘‘ پر ڈانس کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2020ء) اداکار نعمان اعجاز نے گانے’’آنکھ مارے‘‘ پر بیٹے کے ہمراہ ڈانس کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

سال نو کے آتے ہی جہاں مختلف شخصیات نے اپنے اپنے انداز میں ایک دوسرے کونئے سال کی مبارک باد دی اور خوشیاں منائیں وہیں نعمان اعجاز نے منفرد انداز اپناتے ہوئے بیٹے کے ہمراہ بھارتی گانے’’آنکھ مارے‘‘ پر ڈانس کر کے 2020ء کو خوش آمدید کہا اور وڈیو انسٹاگرام پر شیئرکرتے ہوئے کہا کہ وہ لڑکوں کے ساتھ نیو ایئر پارٹی کر رہے ہیں۔

ایک دوسری پوسٹ میں انہوں نے اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے امید کا اطہار کیا کہ یہ سال ان کے لیے امن اور خوشیوں بھری زندگی لے کر آئے گا۔ نعمان اعجاز صباء قمر کے ساتھ ویب سیریز میں دکھائی دیں گے۔
وقت اشاعت : 02/01/2020 - 13:10:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :